جیلی نوٹوں نے بابے کی زندگی بدل دی

انسانیت ابھی زندہ ہے!
سوات کی مویشی منڈی میں عید سے ایک دن قبل ایک غریب بابا نے اپنی بیٹی کی شادی کے ارمانوں کے ساتھ بکرا فروخت کیا، مگر کچھ بے حس لوگوں نے اُسے 55 ہزار کے جعلی نوٹ تھما دیے۔
عید کے پہلے دن بابا کی آنکھوں میں آنسو تھے، چہرے پر پریشانی تھی اور دل ٹوٹ چکا تھا۔ اسے لگ رہا تھا شاید اب بیٹی کے خواب ادھورے رہ جائیں گے۔
لیکن کہتے ہیں نا کہ اللہ جب دیتا ہے تو حساب سے نہیں دیتا…!
بابا کی بے بسی دیکھ کر غیرت مند اور دردِ دل رکھنے والے لوگوں نے مل کر تقریباً 6 لاکھ روپے جمع کر دیے، جبکہ پاکستانی کرکٹر افتخار احمد نے بھی ایک لاکھ روپے الگ سے عطیہ کیے۔
عید کے تیسرے دن وہی بابا، جو کل تک رو رہا تھا، آج خوشی سے مسکرا رہا تھا۔
اللہ تعالیٰ نے 55 ہزار کے نقصان کے بدلے اُسے تقریباً سات لاکھ روپے عطا فرما دیے۔
یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ دنیا میں برے لوگ ضرور ہیں، مگر اچھے لوگ آج بھی زیادہ ہیں۔
کسی کا دل نہ توڑیں، کیونکہ ایک آنسو عرش ہلا دیتا ہے… اور کسی مجبور کی مدد کریں، کیونکہ شاید آپ کے چند روپے کسی کی پوری زندگی بدل

اپنا تبصرہ بھیجیں