ٹرانسپورٹ مافیا نئے اڈے کی راہ میں رکاوٹ

ننکانہ صاحب( بیورو رپورٹ )گزشتہ کئی دہائیوں سے ننکانہ کے شہریوں پر مسلط ٹرانسپورٹ مافیا نئے اڈے کی راہ میں رکاوٹ بن گیا اپنے اثر و رسوخ سے نئے اڈے کی بسوں کا روٹ پرمٹ جاری نہیں ہونے دیا جارہا ٹرانسپورٹرز کا کفر مہر کاشف پڈھیار MPA کی کاوش سے ٹوٹنے لگا تھا ننکانہ ٹریول نے لاہور کا کرایہ 480 سے کم کر کے 300 کیا تھا جس کا 24 کو افتتاح تھا جس کی ضد میں لعل شہباز ٹریول کمپنی ماقیا نے بس کا کرایہ جو سالوں سے کم نا ہوا تھا ضد میں کم کر کے پہلے 350 کیا پھر 250 جو افتتاح 24 کو تھا لیکن ننکانہ کے سیاستدانوں اور اثر و رسوخ والے لوگ جن کی لعل شہباز ٹریول کپنی ہے یہ افتتاح رکوایا اور خود بھی کرایہ جس کا دعوی 250 کا ضد میں کر دیا تھا فورااً بڑھا دیا ننکانہ ٹریول کی بسیں 8 Ac daewoo Bus اڈے میں ابھی بھی موجود ہیں جن کو چلنے ہی نہیں دیا جا رہا جن کا لاہور کا کرایہ 300 روپے ہے ننکانہ کے شہریوں نے سیاسی اثر رسوخ سے مبینہ طور پر اڈا کی بندش کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے تام شہریوں نے اسلام اباد طولے سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ بھی کیا ہے کہ عوامی لیڈر مہر محمد کاشف پڈھیار لوگوں کے اس دیرینہ مطالبہ کو ضرور پورا کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں