جڑواں شہروں میں جرائم جا ری /عابد منہاس
راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری(عابدمنھاس)جڑواں شہروں میں ڈکیتیاں نہ رک سکیں،دو دنوں میں 31موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔لاکھوں روپے چھین لئے گئے،طلائی زیورات،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں ۔راولپنڈی کے شہری گزشتہ2دنوں میں مختلف وارداتوں میں 25موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، نقدی ،موبائل فونز،3سائیکلوںمویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ بجنیال پلی کے قریب عجب خان سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ،7ہزار روپے ،نسوار ،شناختی کارڈ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ گلشن صحت میں مصطفیٰ قمر سے گن پوائنٹ پر10ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ راول ٹاؤن میں صدام حیدر سے گن پوائنٹ پر 13ہزار روپے اورموبائل،ریس کورس گراؤنڈ کے قریب ثنا سلیم سے اسلحہ کی نوک پر8ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ عثمان ٹاؤن میں راجہ نذیر سے اسلحہ کی نوک پر45ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ بنی سٹاپ کے قریب تحسینہ قاسم سے 8ہزار روپے 10ریال اور موبائل ،تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی موڑ کے قریب طاہر محمود کے 30ہزار روپے اور موبائل چھین لیاگیا،تھانہ صدر واہ کے علاقہ باہتر موڑ کے قریب عبدالعظیم خان کی گاڑی روک کر3موٹرسائیکل سواروں نے پسٹل کے بٹ مار ے اور فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور 20لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ٹرنک بازار میں چودھری رضوان کی دکان سے 21لاکھ روپے،کری روڈ پر افتخار احمد عباسی کے دفتر سے30لاکھ 60ہزار روپے چوری کر لئے گئےاسلام آباد میں 6موٹرسائیکل چوری ہوگئے جب کہ رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 40سالہ شخص نے لڑکی کو قتل کرکے اس کی لاش اور خودکو آگ لگاکر خودکشی کرلی ،افسو س ناک واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پرواقع لیاقت کالونی میں پیش آیا ،پولیس کاکہنا ہے کہ طالب نامی شخص اور مصباح نامی لڑکی تقریباً ایک ماہ سے یہاں ایک بیٹھک میں مقیم تھے ،جمعہ کو اہل محلہ نے ریسکیو1122کو اطلاع دی کہ ایک مکان میں آگ لگ گئی ہے،ریسکیو ٹیم پہنچی تو کمرے میں ایک خاتون کی جلی ہوئی لاش پڑی تھی جب کہ ایک شخص بری طرح جھلس چکاتھاریسکیو حکام کے مطابق اس کاجسم 90فی صد جھلس گیاتھا تاہم وہ زندہ تھا اسے انتہائی تشویش ناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیاگیا۔ اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دوملزموں کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او نے راؤاشرف کو اپنا ریڈر تعینات کردیا،سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمودہمدانی نے انسپکٹرراؤاشرف کو ریڈر سی پی او،ان کے پیش رو انسپکٹر راجہ افتخار کو ایس ایچ اوروات اورانسپکٹر فضل اکبر کو آرآئی پولیس لائن تعینات کردیا۔