پیٹرول میں کیا کیا ٹیکسز ہیں؟ ضرور پژھیں

اسلام أباد (نمائیندہ خصوصی)شہباز حکومت عوام کی خوشیوں کی دشمن بن گئی، ایران امریکا جنگ کی آڑ میں کھلی لوٹ مار شروع کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو کمائی کا بڑا ذریعہ بنالیا، پیٹرول اور ڈیزل مہنگی ہونےکی وجوہات سامنے آگئیں

پیٹرول پر فی لیٹر 198 روپے ایک پیسے کے صرف ٹیکسز عائد ہیں، پیٹرول کی ٹیکسز کے بغیر قیمت 216 روپے 68 پیسے بنتی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر پریمیم بھی شامل ہے۔

117 روپے 41 پیسے لیوی،22 روپے 74 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے، تیل کمپنیوں کا منافع 8.64 روپے، 7.87 روپے ڈسٹری بیوشن مارجن شامل ہے، 7 روپے 25 پیسے فریٹ مارجن، ڈھائی روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

پیٹرول پر فی لیٹر 2 روپے 69 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ شامل کی گئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 113 روپے 71 پیسے ٹیکسز شامل ہیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر تقریباً 301 روپے بنتی ہے، ڈیزل پر 42 روپے 60 پیسے لیوی،32 روپے 48 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے۔

ڈھائی روپےکلائمٹ سپورٹ لیوی، 8.91 روپے سمندری نقصان کی ڈیوٹی شامل ہے، 2روپے 95 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ، 7 روپے 76 یسے فریٹ مارجن عائد کیا گیا ہے، ڈیزل پر 7.87 روپے ڈسٹری بیوشن مارجن، 8 روپے 64 پیسے تیل کمپنیوں کا منافع ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 20 ڈالر فی بیرل پریمیم الگ سے شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں