ایک گاڑی 14موٹرسائیکلیں چوری

راولپنڈی,اسلام اباد کرائم ڈائری (عابد منھاس)جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 14موٹرسائیکلوں اور دیگراشیاء سے شہری ہاتھ دھوبیٹھے ،راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،قیمتی مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلام آباد میں 5موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جب کہ سٹریٹ کرائم اور رابری کی وارداتوں میں موبائل فونز اور نقدی وغیرہ چھین لی گئی تھانہ صادق آباد کے علاقہ کری روڈ پراے ایس ایف گیٹ کے قریب مبین اور اس کے دوست ثاقب سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،4موبائل اور 25ہزار روپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ فیض ویلی میں ندیم اور حمزہ سے گن پوائنٹ پر96ہزار روپے ،اور 2موبائل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مصریال روڈ پرعدنان سے اسلحہ کی نوک پر کمپنی کے پارسل مالیتی اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 20 اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا، تھانہ آبپارہ، تھانہ کوہسار، تھانہ مارگلہ، تھانہ رمنا، تھانہ سمبل، تھانہ ترنول،تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی،تھانہ نون ،تھانہ سہالہ اورتھانہ نیلورپولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو 150 گرام ہیروئن، ایک کلو 46 گرام آئس ،32 بوتل شراب ،مختلف بور کے سات عدد پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 20مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 3 اشتہاریوں سمیت 17 ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔ شراب،چرس،اسلحہ معہ ایمونیشن،نقدی برآمد ،چیک ڈس آنر کے مقدمات میں3اشتہاری پکڑے گئے۔دریں اثناءقتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزموں کو گرفتارکر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں نے چار ماہ قبل جائیداد کے تنازع پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری اور اس کے ڈرائیور کو زخمی جبکہ گارڈ کو قتل کر دیا تھا، ملزمان واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ ادھر تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے بھانجے کو قتل کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیاجبکہ راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتار کرکے 25لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ ادھر12 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ محمد سعید سکنہ ڈھوک جمعہ خان کنوہا نے مقدمہ درج کروایا کہ میرے عاطف اسد مبلغ 12 لاکھ 70 ہزار روپے بطور قرض لئے اور رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروایا تو ملزم کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا۔