پولیس حراست میں نوجوان قتل

راولپنڈی( کرائم )رپورٹرتھانہ دھمیال کے سامنے خون کی ہولی،پولیس حراست کا ملزم سرعام بھون ڈالا گیا

راولپنڈی تھانہ دھمیال ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا جہاں پولیس کی تحویل میں موجود قتل کا مرکزی ملزم دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مسمی عبدالواحد نے گرجا روڈ کے رہائشی بخت عالم کو لڑائی جھگڑے کے دوران قتل کر دیا تھا۔ ملزم عبدالواحد پولیس کی حراست میں تھا، تاہم آج حیران کن طور پر تھانہ دھمیال کے عین سامنے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالواحد کو کمر میں تین گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے نے پولیس کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ آخر تھانے کے باہر، پولیس حراست میں موجود ملزم کیسے نشانہ بن گیا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر موقف سامنے نہیں آ سکا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں