شکائیت کیلئےتھانے جانےوالی حوالات بند

لاہور( کرائم رپورٹر)۔۔۔ سائلہ بن کر تھانے گئی اور مجھے ہی تھانے میں بند کردیا گیا ۔۔۔۔ فتح پورہ کی رہائشی خاتون فائزہ نے ویڈیو بیان ریکارڈ کروا دیا ۔۔۔ فائزہ کے بقول اسکے محلے میں کچھ لوگوں نے پارکنگ سٹینڈ بنا رکھا ہے اوباش لوگ وہاں اکٹھے بیٹھے ہوتے ہیں اور آتی جاتی خواتین کو تنگ کرتے ہیں ، چند روز قبل میں وہاں سے گزری تو مجھے ہراساں کیا گیا حاجی اویس ، بالا گجر ، شہزاد گجر اور اشتیاق وغیرہ نے منع کرنے پر میرے گھر پر حم۔لہ کیا اینٹیں ماریں اور دھم۔کیاں دیں۔ ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ جب میں شکایت لے کر تھانہ ہربنس پورہ گئی تو بجائے میری داد رسی کرنے کے وہاں کے سب انسپکٹر اور اے ایس آئی نے مجھے بٹھا لیا ساری رات مجھے تھانے میں محبوس رکھا اور میرے سامنے میرے ملزمان سے پیسے لے کر میرے ساتھ بدتمیزی کی ۔۔۔ اگلے روز میں ڈی آئی جی دفتر گئی لیکن ڈی آئی جی صاحب نہیں ملے اور میری درخواست نیچے مارک کردی گئی ۔ میری افسران بالا سے گزارش ہے کہ غنڈوں بدمعاشوں سے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور انکے خلاف کارروائی کی جائے ورنہ پشت پناہی کی وجہ سے یہ لوگ شیر ہو جائیں گے اور مجھے اور میرے اہل خانہ کو نقصان پہنچائیں گے