اسلام آباد (عابدمنھاس) امریکا کی طرف سے اعتماد سازی کے نمایاں اقدام کے طورپر ایران کے کنٹینر بردار بحری جہاز ʼایم وی’توسکا‘ کے عملے کے22ارکان کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں ایرانی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔ نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ یہ عمل اعتماد سازی کا ایک اہم اقدام ہے ، پاکستان، امریکااور ایران کا شکریہ ادا کرتا ہے، ایرانی بحری جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو لوٹا دیا جائیگا، پاکستان سفارت کاری اور ثالثی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،ایرانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی عملے کے 15ارکان رمدان سرحدی راستے سےایرانی صوبے سیستان بلوچستان پہنچ گئے، دوسری جانب اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میںدونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے امن و استحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور فریقین کے درمیان مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایرانی بحری جہاز کے عملے کی واپسی کیلئے سہولت فراہم کی ہے۔ امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ایرانی کنٹینر جہاز ʼایم وی توسکاپر موجود عملے کے22ارکان کو گز
Load/Hide Comments
آج کے کالمز
زیادہ پڑھی گئی
-
197 views
-
186 views
-
168 views
-
163 views
-
146 views
-
144 views
-
142 views
-
133 views
-
130 views
-
129 views