پنجاب میں سول ایڈمنسٹریشن کے وسیع پیمانے پر دبادلے
لاہور( کرائم رپورٹر )پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرری و تبادلے کر دیے
نوٹیفکیشن جاری
محمد عاطف سرگودھا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) کے عہدے سے تبدیل، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت۔
محمد اکمل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) سرگودھا تعینات، ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ایم ڈی اور سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔
توصیف حسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) شیخوپورہ تعینات، امبرین چوہدری سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
راب نواز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ تعینات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) جھنگ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔
مرزا راحیل بیگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) وہاڑی تعینات، غلام مرتضیٰ سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
ذیشان شریف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) رحیم یار خان تعینات، فاروق احمد سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
خضر ظہور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) لیہ تعینات، شبیر احمد سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
فرحان مجتبیٰ ڈائریکٹر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے تبدیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ملتان تعینات۔
حافظ آباد میں بلال علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
آصف اقبال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) سیالکوٹ، ستھرا پنجاب اتھارٹی اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اضافی چارج پر برقرار۔
سارہ زینب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) فیصل آباد کے عہدے سے تبدیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات۔
عادل عمر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) فیصل آباد تعینات۔
رضوان محمود ڈپٹی ڈائریکٹر (ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ) گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے تبدیل، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت۔.islamabad today