جڑواں شہر گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری

راولپنڈی،اسلام آباد کرئم ڈائری (وابد منھاس)جڑواں شہروں میں شہری 16 موٹر سائیکلو ں سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری،ڈاکو شہریوں سے موبائل فونز،قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 11موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، اسلحہ کو نوک پر تھانہ سول لائنزکے علاقہ اڈیالہ روڈ ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ گلریز ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گلشن کالونی کے علاقوں میں ڈاکوں نقدی ،موبائل فونز و قیمتی اشیاء چھین کرفرار ہوگئے، طہماسب آباد ،ٹی بی ہسپتال ،سسکتھ روڈ ،مصریال روڈ ،رحمت آباد ، چکری کے قریب موٹروے ،سروبہ، فارم میال ،گھیلا کلاں کے علاقوں میں گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی8وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورا ت اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک موٹر سائیکل ، ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ4موٹر سائیکل چوری جبکہ2 گھروں کے تالےٹوٹ گئے ۔ دکان کے تالے توڑ کر موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کوگرفتار کرکے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 8 موبائل فون برآمد کرلئے گئے، تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل شاپ موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاگیا،تھانہ واہ کینٹ کو شیر علی خان نے بتایاکہ میں اور میرا بیٹا احمدعلی اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکرڈھوک اعوان گھر کی جانب جارہے تھے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا، تھانہ چونترہ میں محمد اشرف کی درخواست پر 24 اپریل 2024 کو درج کیس کے مطابق محمد امین نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اس کے بھائی کو قتل کردیا تھا۔ ادھرراولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عرفان نامی ملزم تھانہ وارث خان کی پولیس نے رواں سال جنوری میں دو کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ آرمی یونیفارم میں ملبوس خود کو ایس ایس جی کا کیپٹن ظاہر کرنے والے نوسر باز کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ چکلالہ کو سب انسپکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر ڈیوٹی پر موجود تھےکہ کرال چوک کی جانب سے آرمی یونیفارم میں ایک شخص پیدل چلتا ہوا آیا ،چال ڈھال مشکوک دیکھ کر اس کو چیک کرنے کے لیے تو روکا تو اس نے اپنا تعارف ایس ایس جی گروپ کے کیپٹن عامر سہیل کے نام سے کرایا، جو اپنی یونٹ اور جائے تغیناتی کے بارے تسلی بخش جواب نہ دے سکا جامہ تلاشی لینے پر یونیفارم کی جیب سے پرس جس میں کیپٹن عامر سہیل کے نام کا آرمی کارڈ ، نقول اور مختلف ناموں کے مرد و خواتین کے شناختی کارڈز ،اور 15 سو روپے برآمد ہوئے جبکہ یونیفارم کی دوسری جیب سے موبائل فون ملا جس میں اسکی آرمی یونیفارم میں تصاویر وغیرہ بھی تھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں