قومی اسمبلی کا امیدوار بجلی چوری میں ملوث نکلا
قصور(کرائم رپورٹر)سرکاری وسائل پر ڈاکا، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری
قصور۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر تھانہ سرائے مغل پولیس کی واپڈا ٹیم ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
قصور۔ خفیہ اداروں کی اطلاع پر سرائے مغل کے علاقہ سندھو کلاں کی رہائشی امیدوار برائے نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 134 کے گھر پر بجلی چوری کے سلسلہ میں ریڈ کیا گیا، 03 مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی پکڑی گئی
قصور۔ ٹرانسفارمر سے براہِ راست بجلی حاصل کرکے گھر، ڈیرہ اور ڈیری فارم پر استعمال کی جا رہی تھی، جبکہ ٹیوب ویلز پر بھی ٹرانسفارمر سے ڈائریکٹ سپلائی کا انکشاف ہوا
قصور۔ کارروائی کے دوران بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز کی تاریں اتار کر قبضے میں لے لی گئیں
قصور۔ قصور پولیس اور واپڈا کا بجلی چوری کے خاتمے، قومی وسائل کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے مشترکہ عزم
قصور۔ سرکاری وسائل چوری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، ڈی پی او قصور
قصور۔ ملزمان کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج