کرپٹ پولیس افسران کو ایس ایچ او نہ لگایا جائے

لاہور( کرائم رپورٹر)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کرپٹ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ، کرپشن میں ملوث پولیس افسران کو ایس ایچ او تعینات نہ کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آئی جی پنجاب کو بدعنوان عناصر کی چھانٹی کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن، کرپٹ پولیس آفیشلز کے خلاف سخت رویہ اپنانے کی ہدایت

بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مکمل کنٹرول کے لیے پلان طلب، جرائم میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

ڈولفن پولیس کا آپریشنل کنٹرول متعلقہ پولیس اسٹیشن سے منسلک کرنے کا فیصلہ، پنجاب پولیس کو باڈی کیم سے لیس کرنے کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر

شیخوپورہ میں جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

پنجاب میں جرائم کی مجموعی صورتحال میں واضح کمی کا رجحان،ڈکیتی، قتل، راہزنی، چوری اور دیگر جرائم میں کمی آئی، آئی جی پنجاب کی بریفنگ

ڈکیتی میں 54 فیصد، قتل میں 35 فیصد، راہزنی میں 46 فیصد اور بائیک چوری میں 53 فیصد کمی، لاہور میں قتل 43 فیصد، ڈکیتی 32 فیصد، راہزنی 43 فیصد اور بائیک چوری میں 54 فیصد کمی آئی

جس ضلع میں جرائم کی شرح زیادہ ہوگی وہاں ڈی پی او سے بازپرس کی جائے گی، بچے اور خواتین میری ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا، مریم نواز شریف

صوبے میں امن و امان پہلی ترجیح ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں گے، مریم نواز شریف

اپنا تبصرہ بھیجیں