پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لیے اہم پیشرفت
لاہور (نمائندہ خصوصی )پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو صوبائی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تاریخ کے اعلان سے متعلق مشاورتی اجلاس 20 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے کر اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی تشکیل کردہ کمیٹی الیکشن کمیشن کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرے گی، جہاں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور ممکنہ تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
Load/Hide Comments