کرپشن میں گرفتار پٹواری کی جیل میں موت
کرپشن کیس میں گرفتار پٹواری سہیل ورک ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں انتقال کرگیا
شیخوپورہ(کورٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار محکمہ مال کے پٹواری سہیل ورک کے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں انتقال کر جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سہیل ورک مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کے زرعی رقبے کے ریکارڈ میں مبینہ فراڈ و جعلسازی کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں زیرِ حراست تھا، جہاں گزشتہ رات اس کی موت واقع ہوگئی۔
Load/Hide Comments