پنجاب میں بلدیات انتخابات ؟
لاہور( نمائندہ خصوصی )پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز، پولنگ تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے اجلاس 20 اگست کو طلب
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کی تاریخ کے اعلان پر الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کیلئے صوبائی کابینہ کی کمیٹی مشاورتی اجلاس سے قبل تشکیل دی جائے۔
مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں 20 اگست 2026 کو صبح 11 بجے مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی شرکت کرے گی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کیلئے کمیٹی کی بروقت تشکیل پر زور دیا ہے۔ یہ پیش رفت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول اور پولنگ کی تاریخ کے اعلان کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔