ننکانہ میں ال پارٹیز کانفرنس

پاکستان مرکزی مسلم لیگ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر میاں عابد حسین نے کی جبکہ کانفرنس میں انجینئر حارث ڈار صدر وسطی پنجاب، مرکزی رہنماء خالد سیف اللہ وٹو، صدر سنٹرل پنجاب محمد سرور چوہدری، ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر ثاقب مجید ،چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد، سینئر قانون دان لیاقت حیات بھٹی، پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر و سابق ایم پی اے رائے شاہ جہان بھٹی، ممبر پنجاب بار کونسل خادم حسین سدھو، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن علی ناصر قادری، چیئرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان سردار گوپال سنگھ چاولہ، مسیحی رہنماء عرفاق سردار، صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق خان، ضلعی صدر آل ٹریڈ یونین شیخ رضوان شوکت، صدر تنظیم العارفین محمد اشرف سلطانی، امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مفتی صغیر احمد، امیر حمزہ مدیر دعوت و اصلاح سمیت دیگر عہدیدران، وکلاء، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا جو قیامت کی صبح تک آباد رہے گا، پاکستان کو اللہ نے بےشمار وسائل اور تمام نعمتوں سے نوازا ہے ضرورت صرف درست پالیسیاں بنانے کی ہے، کلمہ کی بنیاد پر بننے والے ملک کے تمام مسائل اسلامی نظام میں ہے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے جس نے پچھلے سال آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو عبرتناک شکست دی، مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے جس پر پوری قوم خوشیاں منا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم قیام پاکستان کے لئے متحد ہوئے تھے آج ایک مرتبہ استحکام پاکستان کے لئے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے، اس مرتبہ جشن آزادی اس عہد کے ساتھ منائیں گے کہ ہم وطن عزیز کو پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس سال یوم آزادی کو “یوم آزادی کا پیغام لاالہ الا اللہ کا نظام” کے عنوان سے منا رہی ہے اور امن، اتحاد اور محبت کا پیغام لے کے پورے پاکستان میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں