ایس ایچ او پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

ایس ایچ او سرائے مغل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ۔ ڈرائیور زخمی ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل ریاست ٹھڈی 15 کی کال پر اپنی پرائیویٹ گاڑی جس کو پرائیویٹ ڈرائیور مسمی ندیم ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ کنگن پور چلا رہا تھا ہنجرائے کلاں جا رہا تھا کہ سرائے مغل سے نکلا تو راستہ میں 3 کس نامعلوم ملزمان نے ایس ایچ او کی گاڑی دیکھ کر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور مسمی ندیم کی دائیں ٹانگ پر فائر لگا جس کو برائے علاج معالجہ رورل ہیلتھ سینٹر ہلہ منتقل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او ریاست ٹھڈی محفوظ رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں