جڑواں شہر ایک ہی دن میں 19 موٹر سائیکل چوری
راولپنڈی، اسلام آباد کرئم ڈائری(عابد منھاس ) جڑواں شہروں میں وارداتیں جاری شہری 19موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ پنڈی کے شہری 13موٹر سائیکلوں، موبائل فونز، نقدی و دیگر اشیا سے محروم ہو گئے، تھانہ رتہ امرال، تھانہ بنی، تھانہ نصیرآباد، تھانہ آراے بازار میں ڈکیتیاں موبائل فونز، نقدی چھین لیں۔ تھانہ ٹیکسلا، بے نظیر ہسپتال، صدر میٹروسٹیشن، آدم جی روڈ، چوہڑ چوک سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں ہوئیں۔ اسلام آباد میں تھانہ کھنہ، تھانہ کراچی، تھانہ مارگلہ، تھانہ شالیمار، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ شہزاد ٹاؤن9 وارداتیں ہوئیں۔ اسلام آباد ،راولپنڈی میں مختلف واقعات،4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ شوہرنے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی،پیسوں کے لین دین پر قتل اورموٹروے کر حادثے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت نجی سوسائٹی فیز ٹو میں رہائش پذیر 40سال نوید جان درانی نے اپنی 48سالہ بیگم دل ناز کو گولی ماری کر قتل کر دیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی، راولپنڈی ریسکیو 1122نے نعشیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیں، ایس ایچ او لوئی بھیر محمد یوسف کے مطابق مقتولین کے بیٹے نے تصدیق کی ہے کہ شوہر نے خاتون کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی ،پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔ ادھرپیسوں کے لین دین پر کزن نے چچا زاد کو قتل کردیا،تھانہ چک لالہ کو عمر خان نے بتایاکہ میں اپنے بیٹوں محمدسلیمان اورمحمدعلی عرف کالو کے ہمراہ ڈھوک منشی کی طرف سے اپنے گھر نیو افضل ٹاؤن کی طرف پیدل جارہاتھا،جب ہم یونین کونسل ڈھوک منشی دفتر کے سامنے پہنچے تومیرے چھوٹے بھائی نور رحمان کا بیٹا بلال خان نالہ نےفائر کر کےمحمدعلی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔جبکہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا،تھانہ چونترہ کو سب انسپکٹر کامران نے بتایاکہ موٹروے پر کپیٹل سمارٹ سٹی کے قریب مزدا ٹرک کے ڈرائیور ارشد نے غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک ڈمپر کوپیچھے سے ٹکر ماری۔ شہری پر ڈولفن اہل کاروں کےتشددکی شکایت پرسی پی اونے انکوائری کا حکم دے دیا، تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے ایک شہری پر تشدد کی شکایت سامنے آئی تھی جس پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی نیوٹاؤن کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، سی پی او نے کہاہے کہ کسی شہری کے ساتھ ناروا سلوک یا تشدد برداشت نہیں، انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔ مسجد کے خادم پر تشدد کرنے سے منع کرنے پر شہری کوچاقو گھونپ دیا گیا، تھانہ بنی کو احمد امین نے بتایا کہ عید گاہ والی مسجد کے پاس کھڑے تھے کہ تین لڑکے امیر حمزہ، ابوبکر اور عالیان آ گئے اور مسجد کے خادم افضال بٹ پرتشدد اور گالیاں دینے لگے کہ تم نے مسجد میں سوتے ہوئے اٹھا کر باہر کیوں نکالا، میں نے اور میرے کزن فرحان نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور امیر حمزہ کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔