کشمیر میں نون لیگ کی جیت لیگی رہنماؤں کے بیانات

آزادکشمیر کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کے تعمیر وترقی وخوشحالی کے ویژن کی بھرپور تائید کی ہے ،فرح ناز اکبر
یہ کامیابی کارکنوں کی انتھک محنت،عوام کے اعتماد اور قائد نوازشریف کی قیادت کا ثمر ہے،
پارلیمانی سیکرٹری
اسلام آباد()پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری قومی ورثہ و ادب فرح ناز اکبرنے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ آزادکشمیرمیر پورڈویژن میںانتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج نے مسلم لیگ(ن) کی خدمت ،دیانت اور تعمیر وترقی وعوامی خوشحالی پر عوام کے اعتماد کو ثابت کردیاہے، یہ کامیابی صرف انفرادی نہیں پوری جماعت،کارکنوں اور عوام کے باہمی اعتماد کی فتح ہے،عوام نے مسلم لیگ(ن) کے تعمیر وترقی وخوشحالی کے ویژن کی بھرپور تائید کی ہے ،آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن)عوامی خدمت ،ترقی اورخوشحالی کا یہ سفر تیزی سے جاری رکھے گی،یہ کامیابی کارکنوں کی انتھک محنت،عوام کے اعتماد اور قائد نوازشریف کی قیادت کا ثمر ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد، منصفانہ اورشفاف انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کاکردار قابل تعریف ہے ، وفاقی حکومت نے آزاد اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد میںبھرپور تعاون کیا، سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے امن وامان برقرار رکھا ،کارکنوں اور ووٹرز کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہیں اور آئندہ مرحلے میں بھی مسلم لیگ(ن) مظفرآباد اورپونچھ میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی۔مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبرنے مزید کہاکہ آزادکشمیر میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتے ہیں ،یہ کامیابی صرف مسلم لیگ(ن) کی نہیں بلکہ ریاستی اداروں کی بھی کامیابی ہے ،مشکل حالات کے باوجود آزادکشمیر میں انتخابات کاپرامن انعقاد خوش آئند ہے،کشمیری عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر جمہوری عمل پر اعتماد کااظہار کیا ہےیہ نمایاں کامیابی بہترین ٹیم ورک کے باعث مسلم لیگ(ن) نے حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ انتخابی نتائج قائدنوازشریف کی قیادت پرعوامی اعتماد کاواضح ثبوت ہیں،عوام نے تعمیر وترقی و استحکام اور مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں کے حق میں فیصلہ دیا،ریاست کے اندر رہنے والے عوام نے تعمیر وترقی و استحکام اور مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں کے حق میں فیصلہ دیا، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ،آزادکشمیر کے عوام کی خدمت اور تعمیر وترقی کاسفر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ(ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملے،زیشان نقوی
دوسری سیاسی جماعتیں مسلم لیگ(ن) کی مخالفت کرکے جبکہ ہماری قیادت نے کارکردگی پر ووٹ مانگی ہے، مسلم لیگی رہنما
اسلام آباد() نے کہاہے کہ اسلام آباد() نے کہاہے کہ آزادکشمیر انتخابات کاپہلے مرحلے میں مسلم لیگ(ن) نے 9سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے بڑی سیاسی جماعت ہونے ثبوت دیا،مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کواولین ترجیح دی اورعوام کی خدمت اورپاکستان کی تعمیر وترقی ایجنڈا رہاہے۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں مسلم لیگ(ن) کی مخالفت پر ووٹ مانگتی ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) ہمیشہ عوام کی خدمت اور کارکردگی پر ووٹ مانگتی ہے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی تعمیر وترقی وعوامی خوشحالی کے منصوبوں کی بنیاد پر کامیابی ملی ہے، اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر اداکرتے ہیں ،انشاءاللہ آزادکشمیر میں نئے سرے سے تعمیر وترقی کایہ سفر شروع ہوگا۔مسلم لیگی رہنما سید زیشان علی نقوی نے کہاکہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن) کے علاوہ بہت ساری سیاسی پارٹیاں الیکشن لڑ رہی ہیں ،دیگر سیاسی پارٹیوں نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کوٹارگٹ کئے رکھا جبکہ مسلم لیگ(ن)اپنی کارکردگی کشمیر کے لوگوں کے سامنے رکھی کسی پرالزام نہیں لگایا نہ کسی کی نقل یا توہین کی،پنجاب پاکستان میں تعمیر و ترقی کا ایک ماڈل ہے ،آزادکشمیر میں بھی ترقیاتی منصوبوں کا جلد آغاز ہوگا جو ان کا حق ہے کسی پر احسان نہیں۔زیشان علی نقوی نے کہاکہ آزادکشمیر میں ووٹ ڈالنے والے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریفیں کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسالوں میں 2لاکھ لوگوں کو گھر دئیے ہیں ،سیاسی مخالفین مریم نواز جیسا اپنا کھیت اپنا روزگار اور دیگر متعدد عوام کیلئے پراجیکٹ اپنے صوبے میں دکھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر کے عوام نے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کومستردکیا اور کارکردگی ،استحکام اور مثبت سیاست کو ترجیح دی ،بیگم شاہدہ قدیر
عوام نے ووٹ کی طاقت سے ترقی،استحکام، جمہوریت اور عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے مسلم لیگ(ن) پر بھرپور اعتماد کیا،مسلم لیگی رہنما
اسلام آباد()پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت اپنے ہروعدے کی تعمیل کرنا اولین ترجیح سمجھتی ہے،قائدنوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کیاگیا وعدہ چند گھنٹوں میں عملی شکل اختیار کرگیا،کشمیری عوام نے بھی جھوٹ اور مکاری کی بجائے تعمیر وترقی کے جال بچھانے والوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئیدیور بن کر کھڑی ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام یکسرمسترد کرتے ہوئے کارکردگی ،استحکام اور مثبت سیاست کو ترجیح دی ہے، یہ فتح عوام کے غیر متزلزل اعتماد،قائدانہ بصیرت اور مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت پر مبنی سیاست کی روشن دلیل ہے۔ مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے مزیدکہاکہ آزادکشمیر کے باشعور عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کردیا ہے کہ وہ تعمیر وترقی،استحکام، جمہوریت اور عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں قومی یکجہتی ،آئین،قانو ن کی بالادستی اور عوامی فلاح کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔بیگم شاہدہ قدیر نے تمام کامیابی امیدواروں کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی صرف امیدواروں کی نہیں بلکہ پوری جماعت،کارکنوں اورعوام کے باہمی اعتماد کی فتح ہے، دعاہے کہ اللہ تعالیٰ تمام منتخب نمائندوں کو عوام کی ذمہ داری احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے،آمین ثم آمین ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں