کویتی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے
اسلام اباد (نمائندہ خصوصی )کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان پہنچ گئے، کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے استقبال کیا، پاکستان اور کویت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان اور کویت علاقائی اور عالمی امور پر بھی مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے،کویتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسلام اباد ٹوڈے