پولیس میں نوکری لینے ایا نوجوان جان دے گیا

اسلام آباد( کرائم رپورٹر)،وفاقی پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے انے والا نوجوان
ناقص انتظامات کہ باعث جان کی بازی ہار گیا
وفاقی پولیس میں بھرتی کے لیے پولیس لائنز میں دوڑ کے دوران 25 سالہ
اسحاق، اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا تھا۔25 سالہ اسحاق کو پولیس لائنز کی ایمبولینس کے ذریعے پمز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا۔
واقعے نے حفاظتی انتظامات، بروقت طبی سہولیات اور ہنگامی امدادی نظام پر سوالات کھڑے کر دئیے اپ کو پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی پولیس فوری طور پر مذکورا نوجوان کو طبی امداد فراہم کرتی تو اس کی جان بچ سکتی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں