پنجاب بھر میں تبادلوں کا ایک اور بڑا طوفان تیار
لاہور( نمائندہ خصوصی )نجاب بھر میں تبادلوں کا بڑا طوفان متوقع، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کی فہرستیں تیار*
پنجاب میں انتظامی اور پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے متعدد ڈپٹی کمشنرز ( *DCs* ) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران ( *DPOs* ) کی مجوزہ تبادلوں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، جبکہ باضابطہ احکامات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ردوبدل کا مقصد انتظامی امور میں مزید بہتری، گورننس کو مؤثر بنانا اور حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیوں اور تقرریوں کے حوالے سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی۔
Load/Hide Comments