الیکٹرک بسیں 29 جولائی سے ننکانہ کے سڑکوں پر نظر ائیں گی
ننکانہ صاحب(:ناصر بیگ )
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید کی زیر صدارت الیکٹرک بس سروس کے آغاز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ، ڈی او انفارمیشن، سی او ضلع کونسل اور سیکرٹری آر ٹی اے سمیت دیگر افسران کی شرکت
ننکانہ صاحب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نئی پیش رفت
الیکٹرک بسیں کل 29 جولائی سے سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ننکانہ صاحب میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کل سے ہوگا۔ترجمان
ضلع انتظامیہ کی جانب سے الیکٹرک بسوں کے آپریشنل معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
کل الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوگی ، تمام انتظامات مکمل
الیکٹرک بسیں کل سے ننکانہ صاحب کے مختلف روٹس پر عوام کو سفری سہولیات فراہم کریں گی۔ڈی سی ننکانہ
ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لیے الیکٹرک بس سروس اہم سنگ میل قرار
اجلاس میں شہریوں کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی پر زور
الیکٹرک بس سروس سے شہریوں کو جدید اور کم خرچ سفری سہولت میسر آئے گی۔ڈی سی ننکانہ
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الیکٹرک بس سروس کے کامیاب آغاز کے لیے متحرک