کمپنی نے اربوں روپے ہتھیالیے میگا سکینڈل بے نقاب

*میگا ہاول ایس یو وی اسکینڈل:*
*اربوں روپے تین ماہ قبل ہتھیائے گئے، ڈیلیوری صفر – ہارون اختر اور سلیم مانڈوی والا گٹھ جوڑ بے نقاب*

*تحریر : رانا تصدق حسین*

*اسلام آباد -* ہاول ایس یو وی کی بکنگ کے نام پر تین ماہ قبل معصوم صارفین سے اربوں روپے وصول کرنے کا ہوشربا میگا فراڈ بے نقاب ہو گیا ہے، تاہم تاحال ایک بھی گاڑی کی ڈیلیوری نہیں دی گئی۔

باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی نے نہ تو گاڑیاں فراہم کی ہیں اور نہ ہی رقم واپس کی ہے، جو آٹو پالیسی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مبینہ اسکینڈل کے پیچھے معاون و خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے نام سامنے آئے ہیں، جن کے مبینہ اثر و رسوخ کی وجہ سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) اور وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے کوئی ریگولیٹری کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اور دونوں ادارے مبینہ طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

متاثرہ صارفین نے چیف جسٹس فیڈرل آئینی عدالت (ایف سی سی)، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عوامی فراڈ کا فوری ازخود نوٹس لیں، وصول کیے گئے اربوں روپے کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، گاڑیوں کی فوری فراہمی یا سود سمیت رقم کی واپسی کو یقینی بنایا جائے اور اس اسکینڈل کے پیچھے موجود بااثر شخصیات کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

*دریں اثنا، اربوں روپے کے اس عوامی فراڈ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مجرمانہ اور پراسرار خاموشی نے سنگین اور تشویشناک سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ آیا ملک کا سب سے بڑا احتساب کا ادارہ ختم ہو چکا ہے یا مکمل طور پر غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔*

اپنا تبصرہ بھیجیں