ڈی سی ننکانہ کا سیلابی علاقوں کا دورہ

ننکانہ صاحب(:ناصر بیگ)

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید کا موضع وڑائچ کے سیلابی علاقوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے دریائے راوی میں موضع وڑائچ کے مقام پر دریائی کٹاؤ کا معائنہ کیا

سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں

عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ دورے میں شریک

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپس میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا

ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے

ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ریسکیو، صحت، لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے کیمپس کا بھی جائزہ لیا گیا

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ڈی سی ننکانہ رعنا حمید

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

فلڈ ریلیف کیمپس میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، ڈی سی کی ہدایت

ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں۔ڈی سی

اپنا تبصرہ بھیجیں