پاکستان کی معاشی خوشحالی و استحکام کے لیے جدوجہد جاری
ملکی سلامتی کا تحفظ پائیدار امن اور ترقی وخوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،فرح ناز اکبر
پارٹی قائدین پاکستان کی معاشی خوشحالی و استحکام کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے،پارلیمانی سیکرٹری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری قومی ورثہ و ادب فرح ناز اکبرنے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ ملکی سلامتی کا تحفظ اور پائیدار امن و تعمیر وترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،بلوچستان،خیبرپختونخوا اور افغانستان میں موجود دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیں بھی دہشتگردی کو مکمل کچلنے کی خاطر جاری ہیں اسی سے خطہ میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہوگا،مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے ،پارٹی قائدین پاکستان کی معاشی ،خوشحالی و استحکام کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت ملک قوم کو درپیش موجودہ تمام بحرانوں سے نکال رہی ہے اور اس عمل میں مسلم لیگ(ن) کے ورکرز بھی اپنے قائدین کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو معاشی مشکلات کی دلدل سے نکال کر تعمیر وترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے،انشاءاللہ پاکستان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہورہاہے ۔ فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین کا ویژن ہمیشہ سے عوامی خدمت،معاشی استحکام اور ملکی تعمیر و ترقی کی علامت رہاہے اور اسی ویژن پر چلتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت نے مشکل حالات اور مخالفین کی منفی سیاست کے باوجود ملکی معاشی استحکام،عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کرکے تعمیر وترقی وخوشحالی کا سفر جاری رکھاہواہے جس سے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ثمرات بتدریج ہر شہری تک پہنچ رہے ہیں ۔مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے کہاکہ پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی حب الوطنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ اپنا سب کچھ پاکستان پر قربان کرنے کا عزم رکھتی ہے جبکہ پاکستان کے مفادات سے کھیلنے اور قومی عسکری اداروں پر حملے کرنے والی قیادت اور اُن کے حواری ملک میں انارکی و انتشار کی نذر کرنے کی مسلسل سازشیں کررہے ہیں جنہیں کامیاب نہیںہونے دیاجائے گا، پی ٹی آئی کی سازش ناکام ہوگی ،توشہ خانہ اور القادرٹرسٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے کو صادق و امین قرار دینے والوں کے عزائم بھی واضح ہوگئے ہیںپاکستان کے مفادات سے کھیلنے والوں کے چہرے قوم اچھی طرح پہچان چکی اب ان کے کسی جھانسے میں ہر گز نہیں آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم شہبازشریف مہنگائی کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتے ہیں جس کی تکمیل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں،بیگم شاہدہ قدیر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاگڈگورننس اورکارکردگی میں کسی دوسرے صوبہ سے موازنہ نہیں کیاجاسکتا،سنیئر رہنما مسلم لیگ(ن) اسلام آ باد
اسلام آباد() پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے جس کی تکمیل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں،سابق ادوار حکومت کی طرح موجودہ دور حکومت میں بھی مسلم لیگ(ن) نے عملی عوامی خدمت سے خود کو حقیقی عوامی دوست سیاسی جماعت ثابت کیا ہے ،حکومت مخالف سازشیں کرنے والے ناکامی سے دوچار ہیں کیونکہ پاکستانی قوم مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ مفادات کی خاطر اپنی سیاست قربان کرکے قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے ثابت کیاکہ وہ حقیقی محب وطن لیڈر ہیں اور ملک وقوم کے مفاد کیلئے ہرقربانی دینے کاحوصلہ رکھتے ہیں ،جس طرح مسلم لیگ(ن) نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اسی طرح مربوط لائحہ عمل کے تحت معاشی استحکام یقینی بنایاجا رہاہے جس کے ثمرات قوم کے سامنے ہیں ۔ مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گڈگورننس اور کارکردگی میں کسی دوسرے صوبے سے موازنہ نہیں کیاجاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب عوام دوست منصوبے متعارف کروا رہی ہیں جن میں عوام کی سفری سہولیات کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گرین بس سروس ،کسانوں کیلئے گرین ٹریکٹر سکیم، نوجوانوں کیلئے گرین ہیوی بائیکس جیسے پروگرامز شامل ہیں۔،مریم نوازشریف کی محنت اور کارکردگی دیکھ کر دیگرصوبوں کے عوام دعائیں کررہے ہیں کہ کاش ایسا وزیراعلیٰ انہیں بھی مل جائے ،پنجاب میں ترقیاتی عمل نے تمام ادوار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اختلاف رائے ہر شخص کا جمہوری حق ہے، تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ محب وطن عوام ،شہداءکے اہلخانہ ،غازیوں اور معاشرے کے مختلف طبقات کی دل آزاری ہو،ملک سجاد
پاکستان کی سلامتی ،خودمختاری اور دفاع پر پوری قوم یکجاہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر جب ملکی مفاد اور قومی سلامتی کا معاملہ ہوتو تمام پاکستانی ایک صف میں کھڑے ہوتے ہیں،مسلم لیگی رہنما
اسلام آباد()پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک سجاد نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ شہداءوطن کی تعظیم وتکریم ہر قوم پر فرض ہوتی ہے کیونکہ ہمارے شہیدوں نے ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کیلئے بے مثال ایثار و قربانی کی داستانیں رقم کرتے ہوئے شہادت کا عظیم منصب حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے ہر شخص کا جمہوری حق ہے تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ شہداءکے حوالے سے ایسی گفتگو کی جائے جس سے محب وطن عوام ،شہداءکے اہلخانہ ،غازیوں اور معاشرے کے مختلف طبقات کی دل آزاری ہو، شہداءپوری قوم کا مشترکہ سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیوں کا احترام ہر حال میں مقدم رہناچاہئیے، قومی اتحاد،یکجہتی اور ذمہ دارانہ طرز عمل ہی ملک وقوم کے مفاد میں ہے جبکہ شہداءکی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھاجاناچاہئیے۔مسلم لیگی رہنما ملک سجاد نے مزیدکہاکہ پاکستان کے شہداءاورغازی پوری قوم کا فخر،عزت اور سرمایہ ہیں، اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی، پاکستان کی سلامتی ،خودمختاری اور دفاع پر پوری قوم یکجاہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر جب ملکی مفاد اور قومی سلامتی کا معاملہ ہوتو تمام پاکستانی ایک صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔ملک سجاد نے کہاکہ ملک کے سیکورٹی ادارے ملک کی سلامتی ،خودمختاری اور دفاع کی مضبوط علامت ہے جس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں ،قربانیوں اور قومی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے،وطن عزیز کے دفاع ،امن وامان کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی بیٹوں نے لازوال قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہیں جنہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طلبہ ملک کا عظیم و روشن مستقبل ہیں،وہ اپنی تمام تر توجہ جدید علوم کے حصول پر مرکوز کریں،صفیہ بی بی
طالب علموں ،بزرگوں،مردوں اور خواتین میں بھی تمباکونوشی کا بڑھتارحجان پورے معاشرے کے لئے ایک سنگین اور لمحہ فکریہ مسئلہ بن چکاہے،معروف سماجی و سیاسی رہنما
اسلام آباد()گولڑہ شریف اسلام آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت صفیہ بی بی (پنڈی بھٹیاں)نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ملک وقوم کی تعمیرو ترقی کیلئے ہر بچے کا تعلیم یافتہ ہوناوقت کی اہم ضرورت ہے ہمیںاپنے بچوں کو دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی ،جدید علوم کے مطابق تعلیم سے آراستہ کرواناچاہئیے ، آج کے طلباءو طالبات ملک کا ایک عظیم وروشن مستقبل ہیں،ان طلباءوطالبات کو بھی اپنی تمام تر توجہ جدید علوم کے حصول پر مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت میں انفرادیت،نظم وضبط ،دیانتداری اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اپنانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ایک باکردار مفید اور ذمہ دار شہری بن کر اپنے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر وترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے موثرکرداراداکرسکیں۔انہو ں نے کہاکہ ایک اوراہم مسئلہ تمباکو نوشی ہے جس نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے جو پورے معاشرے کے لئے ایک سنگین اور لمحہ فکریہ مسئلہ بن چکاہے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ طالب علموں، بچوں ،نوجوانوں ،بزرگوں ،مردوں اور خواتین میں بھی تمباکونوشی کا رحجان تیزی سے بڑھ رہاہے اور بعض لوگ اسے فیشن سمجھ کر اختیارکررہے ہیں جس کے صحت، تعلیم اور معاشرتی اقدار پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ صفیہ بی بی نے کہاکہ نوجوان نسل کی بہترکردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے،والدین اور اساتذہ پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی ،دینی اور سماجی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ انہیں تمباکو اور دیگر مضرعادات سے محفوظ رکھاجاسکے اورقوم کے بچے اور بچیوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی بیرونی دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہرمیدان میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کردارسازی کیلئے دینی تعلیمات سے استفادہ کریں کیونکہ مستقبل میں وطن عزیز پاکستان کی باگ ڈور نوجوانوں نے ہی سنبھالنی ہے جن کا کردار اسلامی طرز حیات کا نمونہ ہوناچاہئیے ۔معروف سماجی وسیاسی رہنما صفیہ بی بی نے حکومت، محکمہ صحت،محکمہ تعلیم اورسماجی تنظیموں سے مطالبہ کیاکہ تعلیمی اداروں ،عوامی مقامات اور میڈیا کے ذریعے تمباکو نوشی کے نقصانات سے متعلق موثر آگاہی مہم چلائی جائے،قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایاجائے اور نوجوانوں کو صحت مند،باکردار اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، صحت مند اور تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔