ایڈیشنل سیکرٹری کا تبادلہ سرکاری گاڑی فیول کارڈ ضبط
اسلام اباد( نمائندہ خصوصی )وزارت پلاننگ ڈویلپمنٹ میں تعینات ایڈیشنل سیکٹری کا سٹیبلشمنٹ میں تبادلہ جاتے ہوئے سرکاری گاڑی اور 180 لیٹر ماہانہ فیول کارڈ بھی ساتھ لے گئے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد بشیر کھیتران جو کہ سیکرٹریٹ گروپ کے افسر ہیں کو مذکورہ وزارت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر سرکاری گاڑی نمبر G u/622 ٹویوٹا کرولا جو کہ ان کے زیر استعمال تھی اپنے تبادلے کے بعد سرکاری گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں جو کہ انہیں اپنے پرانے ادارے کو واپس کرنی چاہیے تھی
Load/Hide Comments