40 کروڑ کے اسمگل شدہ سگرٹ برامد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر ) کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، 11 مزدا ٹرک پکڑے گئے۔

چکری اور بلکسر میں اینٹی اسمگلنگ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد۔

پاکستان کسٹمز نے 8 سے زائد ملزمان بھی گرفتار کر لیے۔

پکڑے گئے سامان میں 1 لاکھ سے زائد مختلف برانڈ کے سیگریٹ کے ڈنڈے ہیں،

جعلی سگریٹ سے بھرے 11 مزدا ٹرک کسٹمز کی تحویل میں لے لیے گئے،

کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگلنگ نیٹ ورک کو بڑا دھچکا دے دیا،

ضبط شدہ جعلی سگریٹ اور گاڑیوں کی مالیت 40 کروڑ روپے سے زائدہے۔

محکمہ کسٹمز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے بڑی کامیابی حاصل کی۔

محکمہ کسٹمز نے نیٹورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

قبضے میں لیے گئے ٹرک میں سامان پشاور سے پنجاب کے دیگر اضلاع منتقل کیا جا رہا تھا،

پکڑا گیا سامان اور ملزمان پاکستان کسٹمز کے گودام منتقل۔

پاکستان کسٹمز نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں