پولیس ہنی ٹریپ گینگ بینقاب سی پی او کا سخت نوٹس

‏⁧‏راولپنڈی:(کرائم رپورٹر)تھانہ چکلالہ کے ایس ایچ او انسپکٹر سکندر نواز جوئیہ اپنے ہی محکمہ کے چند کرپٹ افسران بشمول نصر حیات و کانسٹیبل لاریب کیانی آف گجر خان ساتھ ملکر “ہنی ٹریپ گینگ” چلانے میں مبینہ طور پر ملوث نکلے

‏سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس افسران کی کرمنل ایکٹیویٹز کا نوٹس لے لیا

‏ایس ایچ او تھانہ چکلالہ انسپکٹر سکندر نواز جوئیہ کو کلوز ٹو پولیس لائنز کر دیا

‏جبکہ جوئیہ کی سرپرستی میں چلنے والے منظم “ہنی ٹریپ گینگ” کے ایکٹیو ممبر لاریب کیانی کے گھر گجر خان پر پولیس کا سات دن قبل بڑا چھاپہ

‏تاہم لاریب کیانی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا

‏اسی طرح جوئیہ ہنی ٹریپ گینگ کے باقی سرکردہ ممبران فرار جبکہ شہری پر ریپ کا مقدمہ درج کروانے والی سلمہ بھی روپوش

‏زرائع کا کہنا ہے جوئیہ اینڈ گینگ نے سلمیٰ زریعے کشمیر سے تعلق رکھنے والے شیراز کو ہنی ٹریپ کا شکار بنایا

‏گینگ نے شیراز کو زناہ کے مقدمہ میں پھنسا کر 50 لاکھ بھتہ طلب کیا اور بعد ازاں اسے 11 لاکھ روپے وصول کر کے آزاد کیا

‏ واضع رہے سابق ایس ایچ او انسپکٹر سکندر نواز جوئیہ (جوکہ سابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے فرنٹ مین جانے و مانے جاتے ہیں) نے تھانہ کی حدود میں دوران تعیناتی خوب کرپشن کی

‏آپ نے اپنے تھانے کی حدود میں جوُ، فحاشی و منشیات فروشی کے اڈوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی جس کی آپ ہر ماہ باقاعدہ منتھلی وصول کرتے تھے…
islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں