خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن کا ملزم گرفتار

اسلام آباد(عابد منہاس)
اسلام آباد میں خاتون کو اغواء ہونےسےبچاتےہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق اغواء کارکافائرلگنےسےجام شہادت نوش کرگئے،
ابتدائی اطلاعات کےمطابق گروپ کیپٹن عاصم نائنتھ ایونیو سے گزررہےتھےکہ انہوں نےایک موٹرسائیکل سوارکوخاتون کاہاتھ کھینچتےدیکھا۔ذمہ دار شہری ہونےکےناطےوہ واپس مڑے اور موٹرسائیکل کےقریب رکے،جس پر خاتون بھاگ کران کی گاڑی کی جانب آگئی۔
اسی دوران مبینہ ملزم سعدنے گروپ کیپٹن عاصم سے تلخ کلامی کی اورچند لمحوں بعد ان پرفائرنگ کردی۔شدید زخمی ہونے کےباعث گروپ کیپٹن عاصم جامِ شہادت نوش کرگئے، جبکہ ملزم موقع سےفرارہوگیا۔
پولیس کےمطابق خاتون نےبیان دیا ہےکہ ملزم اس کادفترمیں ساتھی (کولیگ)تھا،جس نےاسے دفترلےجانے کی پیشکش کی،مگر راستہ تبدیل کرکےکسی اورمقام پرلےجانے کی کوشش کی۔خاتون کےمطابق مزاحمت کےدوران گروپ کیپٹن عاصم نے بروقت مداخلت کرکےاسےمحفوظ بنایا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔
گروپ کیپٹن عاصم اپنے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی قربانی کو ملک بھر میں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ قومی اور سوشل میڈیا پر انہیں خواتین کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے بہادر افسر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں