اسلام اباد سے 14 قیدی فلمی انداز میں فرار

اسلام اباد( کرائم رپورٹر )تھانہ سہالہ کی حدود میں قیدیوں کی وین سے قیدی فرار ہو گئے وین میں 34 قیدی سوار تھے جنہیں اڈیالہ جیل واپس منتقل کیا جارہا تھا،چکیاں اسٹاپ کے قریب 14 قیدیوں نے وین میں موجود پولیس اہلکاروں کی انکھوں میں فلمی انداز میں مرچیں پھینکیں اور فرار ہوگئے پولیس نے فرار ہونے والے چار قیدیوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر فرار ہونے والے 10 قیدیوں کی تلاش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں