ایک ہی دن میں 22 موٹر سائیکل چوری
راولپنڈی ،اسلام آباد کرائم ڈائری(عابد منھاس )جڑواں شہروں میں شہری گاڑی،رکشہ،22 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں،گھروں کے تالے ٹوٹ گئے،لاکھوں روپے ،قیمتی سامان و اشیاء لوٹ لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری گزشتہ 2روزکے دوران مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ،رکشے ،21موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے، تھانہ دھمیال کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر شفیق احمد سے موٹرسائیکل ،تھانہ روات کے علاقہ اٹامک کالونی میں عاصم حنیف کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر 8موبائل ،6تولے کے طلائی زیورات ،22لاکھ روپے کے انعامی بانڈز،3لیپ ٹاپ ،12کلائی گھڑیاں،15پرفیوم ،ڈیڑھ لاکھ روپے دیگراشیاء،تھانہ سول لائنزکے علاقہ سہگل سٹریٹ میں عبداللہ شہزاد سے گن پوائنٹ پر11ہزار تین سوروپے اور موبائل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ جلالہ میں شفاقت محمود سے اسلحہ کی نوک پر15ہزار روپے اور موبائل ،ڈھوک مستقیم میں ممتازعلی خان کے گھرسے تالے توڑ کر5تولے سونا اور2لاکھ آٹھ ہزارروپے ،چکلالہ سکیم تھری میں میجر متین احمد کے گھر سے سامان مالیتی 15لاکھ روپے،ڈھوک حسو میں شوکت کے گھرسے 2لاکھ 73 ہزار روپے ،روم کولر،48جوڑے جوتے مالیتی 18ہزار روپے ،میر حیدر کالونی میں سعیداللہ کے گھرسے 11لاکھ 88روپے ،موبائل چوری کرلیاگیا۔ ادھر اسلام آباد کو سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کے باوجود جرائم فری سٹی بنانے کی خواہش پوری نہ ہو سکی ،سماجی شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہےکہ سوشل کرائم کی موجودگی میں جرائم کا سدباب ممکن ہی نہیں ہے ۔ اسلام آباد پولیس ہزاروں کی نفری اور سینکڑوں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے باوجود ریڈ زون کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے سے موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ، تھانہ شالیمار، تھانہ کھنہ،تھانہ پھلگراں سے موٹر سائیکل چوری اور تھانہ کورال کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹوٹنے کی واردات روکنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن،آئس،چرس،اور آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا۔الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 16ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 16 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکئ 53 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ،تھانہ سول لائنز، صدر واہ ، چکلالہ ، صادق آباد ، واہ کینٹ اور رتہ امرال پولیس نے کارروائیوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ جبکہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ایک مشکوک کار کو روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی میں 11کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا، راولپنڈی پولیس نے تھانہ سول لائنز اور تھانہ گنجمنڈی سے 2 منشیات سپلائر زکوگرفتار کرکے آئس اور چرس برآمد کرلی ۔ دریں اثناء تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے سامان آتش بازی برآمد کرلیاگیا۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ نصیرآباد کواعجازحسین نے بتایاکہ سائل کے دادا محمدازرم خان بعمر 75سال کولکھو روڈ پر گاڑی نمبر 714نے ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،گاڑی راجہ اذکار سکنہ شیخ پورچلارہاتھا،تھانہ روات کو ڈی ایف سی محمدعدیل ریاض نے بتایاکہ نجی سوسائٹی فیز7میں مہران سیف اللہ وغیرہ کاایان ،مدثر علی جٹ اور حیدرپٹھان سے جھگڑا ہوا،جنہوں نے مہران کو زخمی کردیابعدازاں ایان ،مدثر علی جٹ اور حیدرپٹھان فورتھ فلور پر فلیٹ میں گئے اور وہاں پر مہران سیف اللہ وغیرہ سے لڑائی جھگڑے کے دوران دھکم پیل کی وجہ سے مدثر علی جٹ فورتھ فلورکی کھڑکی سے نیچے گرکرشدیدزخمی ہوگیااور دوران علاج معالجہ فوت ہوگیا،ادھر ٹیکسلا بائی پاس کے نزدیک نہر میں 47سال کانور القمرنہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔