دنیا بھر سے سکھ یاتری ننکانہ پہنچ گئے
ننکانہ صاحب( ناصر بیگ )*جوڑ میلہ کے دوسرا روز / ضلعی انتظامیہ کے بہترین انتظامات/ یاتری خوش*
ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دیہاڑ کی تقریبات جاری
دنیا بھر سے ننکانہ صاحب آنے والے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف
ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو اور ڈی پی او ارسلان زاہد کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ
ضلعی سربراہان نے سکھ یاتریوں کے لیے انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا
انہوں نے گوردوارہ جنم استھان میں عارضی ہسپتال ، لنگر خانے سمیت گوردوارہ کے مختلف ایریاز کا دورہ کیا
انہوں نے یاتریوں سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا
یاتریوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
ننکانہ صاحب سکھ یاتریوں کا اپنا گھر ہے۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو
پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری سٹیٹ کے مہمان ہیں ، خصوصی پروٹوکول دینا ہماری زمہ داری ہے۔ڈی سی ننکانہ
سکھ یاتریوں کی سکیورٹی پر 01 ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ڈی پی او
ننکانہ صاحب میں جوڑ میلے کی تقریبات کل 12 جون کو بھوگ کی رسم سے اختتام پزیر ہونگی۔ڈی پی او ارسلان زاہد