کاشف غوری کے بھائی پر قاتلانہ حملہ
شاہ کوٹ( کرائم رپورٹر )غوری فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین کاشف غوری کے بھائی عاطف پر جان لیوا حملے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور تشویشناک ہے۔
کاشف غوری جو دن رات خدمتِ خلق میں مصروف رہتے ہیں، ان کے خاندان کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور دلخراش ہے۔ ایسے واقعات معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments