سمارٹ لاک ڈاؤن نئے اوقات کار پھر تبدیل

ننکانہ صاحب:(ناصر بیگ ) 04جون 2026۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے حکومت پنجاب کی جانب سے کاروباری و تجارتی مراکز کے اوقات کار کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، بازار، کریانہ، جنرل اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ میرج ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ اسی طرح ریسٹورنٹس، کیفے، سینما، فوڈ آؤٹ لیٹس اور دیگر متعلقہ کاروبار رات 11 بجے بند ہوں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ حکومت پنجاب کے فیصلے کا مقصد توانائی کے مؤثر استعمال، کاروباری سرگرمیوں میں نظم و ضبط اور عوامی مفاد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مقرر کردہ اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ حکومتی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی احکامات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے متحرک ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں