مرد بیغیرت ہو سکتا ہے تو عورت کے ہونے پر شور کیسا

لاہور) کورٹ رپورٹر)اگر مرد بے غیرت ہو سکتا ہے تو عورت کی بے ٖغیرتی پر اتنی چیخ و پکار کیوں ؟ لاہور ہائیکورٹ والی وائرل ویڈیو پر ایڈووکیٹ گلشن سلطانہ کا حیران کن رد عمل ۔۔ یاد رہے کہ دو دن قبل لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں 8 بہنوں نے اس وقت رونا پیٹنا شروع کردیا جب انکی والدہ اپنے نئے شوہر کے حق میں بیان دے کر اسکے ساتھ چلی گئی ، بیٹیوں نے منت سماجت کی ماں کے پاؤں پکڑے مگر وہ انہیں ٹھکرا کر چلی گئی ۔ اس واقعہ کی دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔۔۔ سرائیکی بیلٹ کی خاتون وکیل گلشن سلطانہ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا لیکن اس بات پر تنقید کی کہ معاشرہ عورت کی غلطی کو وائرل کردیتا ہے لیکن مردوں کی ویڈیوز وائرل نہیں کی جاتیں نہ انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ باپ بھی بچوں کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں لیکن بچے زندہ رہتے ہیں ۔ اب اگر ان بچیوں کی ماں انہیں چھوڑ گئی ہے تو یہ بچیاں مر نہیں جائیں گی زندہ رہ لیں گی ۔۔۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کو خواہ مخواہ تفریق کرکے تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے قصور وار صرف عورت نہیں مرد بھی ہوتا ہے ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں