غیر شادی شدہ عورتیں بھی انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

اسلام اباد( نمائندہ خصوصی )35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کمیٹی ممبر بلال مندوخیل نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں غیرشادی شدہ خواتین شامل نہیں۔
بلال مندوخیل کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مددکی حق دار وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جن کا کوئی نہیں ہوتا۔
اس پر بی آئی ایس پی حکام نے کہا کہ 35 سال سےبڑی عمرکی غیرشادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کررہےہیں۔
islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں