ڈیجیٹل دور بھی فراڈیوں  کو نہ روک سکا ۔سردار ظہیر کی رپورٹ

ڈیجیٹلائزیشن گو کیش لیس مہم ڈکیتیوں کو کم کرے گی ۔
(چیف منیجر سٹیٹ بینک راولپنڈی )
(راولپنڈی (سردار ظہیر سے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شراکت دار بینکوں اور فن ٹیک کمپنیوں کے تعاون سے بھاٹہ مویشی منڈی راولپنڈی میں “گو کیش لیس” مہم کے تحت خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں 10 بینکوں اور ڈیجیٹل مالیاتی اداروں نے شرکت کی جبکہ عوام کو ڈیجیٹل ادائیگیوں اور محفوظ لین دین کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کا حجم 4.5 ارب روپے رہا جبکہ رواں سال اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ راولپنڈی، چکوال، تلہ گنگ، دینہ اور کلر سیداں سمیت 13 بڑی مویشی منڈیوں میں مکمل ڈیجیٹل نظام قائم کر دیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منیجر اسٹیٹ بینک راولپنڈی رضوان خلیل شمسی نے کہا کہ بینکوں اور فن ٹیک کمپنیوں کے نمائندے بیوپاریوں اور خریداروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے رجسٹر کر رہے ہیں۔ شرکاء نے اس اقدام کو جعلی نوٹوں، چوری اور ڈکیتی کے خطرات میں کمی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں