دوستی کے 75 سال

ننکانہ صاحب (ناصر بیگ )۔ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر ننکانہ صاحب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے چینی وفد اور ضلعی افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی، پاکستان اور چائنہ کے قومی پرچم لہرائے گئے۔تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے ضلع کونسل ہال میں پاک چین دوستی کی رنگا رنگ تقریب، پاک چین دوستی کی یاد میں خصوصی کیک کاٹا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ دیگر افسران، چینی مہمانوں، سٹوڈنٹس، سکھ رہنماوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔مقررین نے پاک چین تعلقات کو مثالی دوستی قرار دے دیا۔شرکاء نے پاک چین دوستی کو خطے کے امن اور ترقی کی ضمانت قرار دیا۔تقریب میں موجود افراد کا دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار تقریب میں پاک چین اقتصادی تعاون پر بھی روشنی ڈالی گئی اور نوجوان نسل کو پاک چین دوستی کی اہمیت سے آگاہ کرنے پر زور دیا گیا۔شرکاء نے دونوں ممالک کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران شرکاء نے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔پاک چین دوستی کو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والا رشتہ قرار دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا۔تقریب میں باہمی احترام، تعاون اور ترقی کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔چینی وفد نے تقریب کے شاندار انتظامات کو سراہا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہراہوں پر پاکستان اور چائنہ کے پرچم لہرائے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔سی پیک منصوبے شہروں کی ترقی اور خوشحالی میں سنگ میل ہیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور باہمی احترام کا رشتہ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 75 سالہ سفر پاک چین یکجہتی اور بھائی چارے کا عکاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 75 سالہ سفارتی تعلقات میں دوستی ہر گزرتے دن مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔