سابق ایس پی کو سزائے موت

اسلام أباد(کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ کی حدود میں سینٹ ملازم حمزہ خان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قتل کے ملزم اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی عارف حسین شاہ کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔
Load/Hide Comments