ضلع ننکانہ صاحب میں مویشی منڈیاں فعال
ننکانہ صاحب( ناصر بیگ )
ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے ضلع میں 06 عارضی مویشی منڈیوں کو فعال کر دیا
ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کا ننکانہ سٹی کی مویشی منڈی کا دورہ
ننکانہ سٹی میں قائم عارضی مویشی منڈی کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
منڈی میں کیمپوں کی فعالیت، صفائی اور سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی
بیوپاریوں اور شہریوں کی سہولت کے لیے تمام انتظامی کیمپس فعال کر دیے
ایل ڈبلیو ایم سی، پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کی تعیناتی
کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے ویٹرنری ٹیموں نے اسکریننگ جاری
منڈی کی حدود میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری
منڈی میں پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
ستھرا پنجاب ٹیمیں چوبیس گھنٹے صفائی کا عمل جاری رکھیں۔ڈی سی ننکانہ
ویٹرنری کیمپس میں ادویات اور ویکسین کا اسٹاک مکمل رکھا جائے۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو
گرمی سے بچاؤ کے لیے منڈی میں سایہ دار جگہوں کا وسیع انتظام ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
بیوپاریوں اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی سی ننکانہ
بیوپاریوں سے بھتہ خوری یا فیس وصولی پر سخت کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ضلع کی تمام عارضی مویشی منڈیوں میں پارکنگ سمیت کسی قسم کی پرچی فیس نہ ہے۔
