بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے اپنے انجام

ساہیوال) کرائم رپورٹر ) تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں تین بہنوں کے 14 سالہ اکلوتے بھائی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قت ل کرنے والے تینوں ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
واقعے نے پورے علاقے کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا تھا اور عوام کی جانب سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے
Load/Hide Comments