ننکانہ۔۔ سکریننگ کیمپ کا افتتاح

ننکانہ صاحب:(ناصر بیگ )۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں بھی خصوصی سکرینگ کیمپ قائم کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لگائے جانے والے کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں لگائے جانے والے سپیشل سکریننگ کیمپ 03 جون تک جاری رہیں گے، لگائے جانے والے سکریننگ کیمپ پر تمام ٹیسٹ فری کیے جائیں گے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments