جڑواں شہروں میں کیا ہواعابد نے۔بتا دیا

راولپنڈی،اسلام آباد کرائم ڈائری (عابد منھاس)جڑواں شہروں میں شہری 13 موٹرسائیکلوں سے غائب ہوگئے۔ طلائی زیورات،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلام آباد میں 4موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جب کہ رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں نقدی اور موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ماربل فیکٹری کے قریب شہری سے گن پوائنٹ پر2موبائل اور7ہزار روپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ نوگزہ روڈ پرمحمدقدیر سے اسلحہ کی نوک پر19ہزار روپے ،موبائل ،شناختی کارڈ لائسنس وغیرہ نجی سوسایٹی میں محمداحمد کے گھر سے تالے توڑ کرایک لاکھ 15ہزار روپے ،انعامی بانڈزمالیتی 15ہزار روپے ،دیگر سامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،قاسم آباد میں شہری کے گھر سے ایک لاکھ 30ہزار روپے ،سونا مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،کمیٹی چوک میں سلیم کے 3موبائل ،دھمیال میں شہزاد گل کے گھر سےطلائی زیورات اور گھریلو سامان ،چکری روڈ پر پٹرول پمپ سے 2موبائل ،گلشن آباد میں ذیشان نصرت ملک کے گھر سے تالے توڑ کر ساڑھے 6تولے سونا،ہیرے کی انگوٹھی ،8ہزار روپے، شناختی کارڈ وغیرہ ،ڈھوک گنجیاں میں بشارت حسین کے گھر سے5لاکھ روپے اور5لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 27 مجرمان اشتہاریوں سمیت 44جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، اسلام آباد پولیس کے مختلف تھانوں کی ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 17ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے1,615 گرام ہیروئن،535گرام آئس،43بوتلیں شراب،ایک کلاشنکوف ،ایک گن اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ راہ زنی کی واردات میں مزاحمت پر شہری کو گولی ماردی گئی ، 23 سالہ عارف علی تھانہ بنی کے علاقہ مسلم گراؤنڈ کے قریب سید پور روڈ پر ایک بائیکیا والے نے اسے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کر زخمی کردیا،ریسکیو 1122 کے عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ،مدعیہ کے مطابق الزام علیہ اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور زیادتی کی، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں