قتل یا خودکشی معمہ حل نہ ہوسکا
اسلام آباد: الحمد فارمیسی کے مالک کی موت، قتل یا خودکشی؟ تحقیقات جاری
اسلام آباد (سردار ظہیر، کرائم سیل)
اسلام آباد میں الحمد فارمیسی کے مالک رحمت خان کی پراسرار موت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ گزشتہ ماہ 28 اپریل کو رحمت خان کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی، تاہم پولیس ابھی تک یہ تعین نہیں کر سکی کہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ واقعہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہو سکتا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جس جانب گولی لگی وہاں زخم کا سوراخ بڑا تھا جبکہ دوسری جانب، جہاں سے گولی نکلنے کے شواہد ملے، سوراخ نسبتاً تنگ تھا، جس پر مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او سلیم اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد اہم انکشافات متوقع ہیں، جن سے کیس کی اصل حقیقت واضح ہونے کے امکانات ہیں۔