وفاقی پولیس کی گاڑیاں؟ ؟

اسلام آباد:(کرائم رپورٹر ) عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار، کروڑوں روپے کی پولیس گاڑیاں اور مبینہ تشہیر کا معاملہ
عوامی حلقوں نے سوال اٹھا دیا کہ کروڑوں روپے کے سرکاری وسائل سے خریدی گئی پولیس گاڑیوں کو اگر نجی افراد اپنی تشہیر اور ٹک ٹاک ویڈیوز کے لیے استعمال کریں تو کیا یہی عوامی خدمت ہے؟
گاڑی نمبر ICP-034 کے مبینہ استعمال کی فوری نشاندہی کی جائے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
عوامی مطالبہ ہے کہ اگر اس معاملے میں کوئی پولیس اہلکار یا سرکاری ملازم ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
سرکاری وسائل عوام کی امانت ہیں، ذاتی تشہیر کے لیے نہیں۔
Load/Hide Comments