اسلام اباد ۔سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنانے کا مشن

اسلام اباد سرکاری سکول و کالجز میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کا مشن کامیابی کی طرف گامزن

اسلام اباد (رپورٹ چوہدری عبدالغفار سے) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب کا اسلام اباد کے تمام سرکاری سکولز و کالجز کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کا مشن نئے تعینات ڈی جی جاوید اقبال مرزا نے جامعہ حکمت عملی سے ممکن بنا دیا اسلام اباد میں کالجز کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے اسلام اباد کے مختلف علاقوں میں درجنوں سکولز کو کالجز بنا کے میٹرک کے بعد اگے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے خوابوں کو ان کے لیے آسان بنا دیا واضح رہے کہ اسلام اباد تیزی سے بڑھ رہا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں چیلنج بن چکی ہیں جن چیلنج کو جاوید اقبال مرزا نے قبول کرتے ہوئے اسلام اباد کے سرکاری سکولز و کالجز کو صوبوں کے لیے ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا عزم کر رکھا ہے ان کا ٹیم ورک تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطے ایک مثال بن چکی ہے ڈائریکٹر سکولز ڈاکٹر احسان محمود اور ڈائریکٹر کالجز شاید محمود عباسی اور ایف ڈی کے باقی افسران نے ان کے مشن کو پورا کرنے کے لیے دن رات محنت شروع کر رکھی ہے ڈائریکٹر سکولز ڈاکٹر احسان محمود نے سکولز کے پرنسپل اور ایف ڈی کے درمیان پل کا کردار ادا کیا اور سکولز کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق ملک بھر میں تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور بالخصوص دور دراز علاقوں کے طلبہ و طالبات کو معیاری اعلیٰ تعلیم اور روزگار سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنے کے مقصد کے تحت وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہدایت فرمائی ہے کہ اسلام آباد کے منتخب سیکند ری تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار ہائر سیکنڈ ری سطح پر اپ گریڈ کرتے ہوئے ان میں بالخصوص انٹر ٹیک (Inter-Tech) پروگرام کا اجراء کیا جائے تاکہ طلبہ کو اپنے علاقوں میں معیاری تکنیکی تعلیم کی سہولت میسر آ سکے۔ اس سلسلے میں نو (09) تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کی جا رھی ہے: IMSB (VI–X) G-10/3، IMSB (VI–X) G-9/1 IBD، IMSB (I–X) I-14، IMSB (VI–X) Golra، IMSG (I–X) Sangjani، IMSB (VI–X) Tarlai، IMSG (I–X) Pind Malkan، IMSB (I–X) Chattar، اور IMSG (I–X) NHC۔ ان اداروں میں مطلوبہ تعلیمی ڈھانچہ، سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریز، تکنیکی سہولیات اور تدریسی عملہ موجود ہے، جبکہ متعدد اداروں میں میٹرک ٹیک پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے، جس کے باعث انٹر ٹیک، آئی سی ایس (ICS) گروپس کے اجراء کے لیے یہ ادارے موزوں ہیں۔ یہ امر بھی خصوصی طور پر قابلِ تحسین ہے کہ ندیم محبوب، سیکرٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور مرزا جاوید اقبال، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی دوراندیش قیادت، بھرپور سرپرستی اور مؤثر رہنمائی کے باعث اس قومی وژن کو عملی شکل دینے میں نمایاں پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔ ان کی مسلسل کاوشوں نے وفاقی نظامِت تعلیم میں تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ،اور پسماندہ و دور افتادہ علاقوں کے طلبہ تک معیاری تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانے کی راہ ہموار کی ہے۔ مجوزہ اپ گریڈیشن نہ صرف حکومتِ پاکستان کے تعلیمی اہداف اور وزیراعظم پاکستان کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی بلکہ نوجوان نسل کو ہنر مند، خود کفیل اور قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں