اسلام آباد کرائم رپورٹر ) شہر اقتدار اسلام اباد کےسیکٹر I-9 میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران بغیر پھٹا ہوا میزائل برآمد ہونے پر علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ شے کا معائنہ کیا۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والا میزائل ناکارہ حالت میں تھا، جسے محفوظ طریقے سے تحویل میں لے کر مزید جانچ اور تحقیقات کے لیے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حکام نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ میزائل زمین میں کیسے دبا ہوا تھا اور اس کی نوعیت کیا تھی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں #DiscoverPakistan

اپنا تبصرہ بھیجیں