جڑواں شہر ایک گاڑی 13 موٹر سائیکلیں چوری
راولپنڈی ,اسلام آباد کرائم ڈئری(عابد مھاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 13موٹر سائیکلوں ،طلائی وچاندی کے زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ بیکری چوک میں اسلحہ کی نوک پر توشیب محمودسے موٹرسائیکل ،تھانہ بنی کے علاقہ عیدگاہ روڈ پر شہری سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈ پرزوہیب خان سے موبائل ،تھانہ چکلالہ کے علاقہ ہائی کورٹ روڈ پرصدرصدام سے موبائل چھین لیاگیا،،محلہ راجہ سلطان میں محسن طارق کے گھرسے 12تولے کے طلائی زیورات، فیز8میں فوزیہ نورین کے گھرسے 15تولے سونا سمیت قیمتی اشیاء چوری کرلئے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 17 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے 5منشیات سپلائرزکو گرفتار کرکے8 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی ، سول لائنز ، رتہ امرال ٹیکسلا ، روات اور آر اے بازار کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ملزموں سے 20لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، سول لائنز، وارث خان، نصیر آباد ، ٹیکسلااور دھمیال، کے علاقوں میں کی گئیں جبکہ معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے واے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔دریں اثناء امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ادھر6 ماہ قبل رینٹ اے کار ڈرائیور کے اندھے قتل کاسراغ لگاکر ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ مندرہ پولیس نے موثر تفتیش و کارروائی کرتے ہوئے 6 ماہ قبل رینٹ اے کار ڈرائیور کا اندھا قتل ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔وفاقی دارالحکومت پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 73 اشتہاریوں سمیت 182جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ 109 ملزمان کو گرفتار کرکے 4000کلو گرام چرس ،7000کلو گرام آئس،2000 کلو گرام ہیروئن، تین خنجر، دو کلاشنکوف،ایک رائفل، پانچ گنیں اور مختلف بور کے 59 پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔راولپنڈی میں مختلف واقعات میں 2 افراد نے خودکشی کر لی تھانہ ویسٹریج کے علاقہ علی آباد میں35سالہ شخص نےمبینہ طور پر خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق (م) نے اتوار کو اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ،ریسکیو1122نے اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ ادھر پنڈی گھیب میں بھی گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر29 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔کم سن بچے سے نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ مندرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 5 سالہ بچے سے نازیبا حرکتیں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے اس کے بیٹے سے نازیبا حرکات کیں، مندرہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔