سونا تانبہ کی تلاش امریکیوں کے حوالے

تین امریکی کمپنیوں کے ساتھ، سونا، تانبہ اور دیگر قیمتی و نایاب معدنیات نکالنے کے لیے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد: امریکا کی معدنیات نکالنے والی تین معروف کمپنیوں کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، اور یہاں موجود سونا، تانبہ اور دیگر نایاب معدنیات نکالنے سے متعلق مفاہمت کی دو یاداشتوں پر وزیراعظم اور آرمی چیف کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معدنیات، کان کنی اور انفرا اسٹرکچر سیکٹر کی معروف کمپنیوں کے نمائندگان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح امریکی وفد 7 سے 9 ستمبر تک پاکستان کے دورے پر ہے۔ دورے کا مقصد کان کنی کے آپریشنز کو وسعت دینے کے مواقع کی تلاش اور معدنی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معاونت اور ان کی قدر میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

وفد نے وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، وزیر پٹرولیم اور وفاقی وزیر تجارت سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر بشمول تانبے، سونا اور نایاب زمینی عناصر کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ دورہ پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی مدد سے ہوا جس سے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مضبوط دوطرفہ روابط اجاگر ہوئے۔ دورہ کرنے والی کمپنیوں نے ملک کے اندر ویلیو ایڈیشن کی سہولیات کے قیام، معدنیات کی پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے اور کان کنی کے شعبے سے منسلک بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں